سانحہ بلدیہ کیس، ملزم رحمان بھولا کے مزید انکشافات

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/Baldia-Case-Khi-Pkg-22-11-ZOHAIB.mp4"][/video]

کراچی : سانحہ بلديہ کيس ميں بڑي پيشرفت سامنے آئی ہے ،مفرور ملزمان کي وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواستیں مسترد جبکہ مرکزي ملزم رحمان بھولا کا اعترافي بيان عدالت ميں جمع کرادیا گیا کہا کہ قتل و غارت ايم کيو ايم کي پاليسي کے تحت کیا ۔

سانحہ بلديہ کيس کے مرکزي ملزم رحمان عرف بھولا کے مزيد انکشافات سامنے آگئے، ملزم نے اعتراف کیا کہ قتل و غارت ايم کيو ايم کي پاليسي کے تحت کي۔

اعترافی بیان میں بتایا گیا کہ حماد صدیقی نے اہم ٹاسک کے لیے بلدیہ کا سکیٹر انچارج بنایا، ايم کيو ايم پر الزام نہ آئے اس لئے رؤف صدیقی نے فیکٹری مالکان پرمقدمہ درج کرايا۔

رحمان بھولا کے بيان حلفي پیپلزپارٹی اور سنی تحریک کے درجنوں کارکنوں کو قتل کرنے، زکوۃ، فطرہ، کھالوں اور بھتے کے کروڑوں روپے نائن زيرو پر جمع کرانے کا بھي اعتراف کیا گیا۔

عدالت نے مفرور ملزمان کي وارنٹ گرفتاری معطل کرنے کی درخواستیں مسترد کرديں، مفرور ملزمان ميں علی حسن قادری بھي شامل ہیں۔ سماء

baldia factory case

rehman bhola

Suspect Rehman Bhola

Tabool ads will show in this div