اے پی سی میں خصوصی عدالتوں کے قیام پر اتفاق ہوا، آئینی ترمیم پر نہیں، خورشید شاہ

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کہتے ہیں کہ کُل جماعتی کانفرنس میں خصوصی عدالتوں کے قیام پر اتفاق ہوا تھا مگر آئینی ترمیم کرنے پر نہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے بتایا کہ اے پی سی میں صرف اتنا طے ہوا تھا کہ خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں گی جو دہشت گردوں اور ان کی مالی معاونت کرنیوالوں کے مقدمات سنیں گی۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ عدالتوں کے قیام کیلئے ایک لیگل ٹیم قائم کی گئی تھی، اب بتایا گیا ہے کہ اسی قانونی ٹیم کے اجلاس میں تمام جماعتوں نے فوجی عدالتوں کے قیام کیلئے آئین کے بجائے ملٹری ایکٹ میں ترمیم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ سماء

parade

سی

پی

D-Chowk

Murder

promise

Tabool ads will show in this div