نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کو بلبلہ قرار دے ڈالا

اسلام آباد : پنجاب ہاؤس میں مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سماء سامنے لے آيا، اجلاس کے دوران نوازشریف کا ايسا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کو بھٹو کا قانون بھول گیا، آمر کا یاد رہا؟ ۔
سابق وزيراعظم نے يہ بھي شکوہ کيا کہ دل کرتا ہے میثاق جمہوریت پھاڑ کر پھینک ديں، نواز شریف نے کہا کہ پہلے بہت صبر کیا،اب ملک کیلئے آخری حد تک جاؤں گا۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ جانتا ہوں، تین مرتبہ مجھے اقتدار سے کیوں نکالا، ساتھ ہی نواز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کو بلبلہ قرار دے ڈالا۔ سماء