تیتئس برس بعد عرب شہری کی بینائی بحال

Nov 22, 2017

ریاض : 43 سالہ سعودی شہری احمد السہیمی کی بینائی 33 برس بعد بحال ہوگئی۔

سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق کنگ خالد آئی ہسپتال کے ڈاکٹروں نے آپریشن کرکے احمد السہیمی کی بینائی بحال کردی،جو طبی عملے کی غفلت کی وجہ سے اس وقت چلی گئی تھی جب وہ چھٹی کلاس کا طالب علم تھا۔

اس کا کہنا ہے کہ وہ العرضیات کمشنری میں زیر تعلیم تھا۔ اسے سر میں درد اور ٹھنڈک محسوس ہوئی تھی۔ نمرہ جنرل ہسپتال اپنے والد کے ہمراہ طبی معائنے کیلئے گیا۔ڈاکٹر نے اسے پینسلین کے 3 انجکشن 3 دن کیلئے لگانے کی ہدایت کی۔

یہ انجکشن لگانے سے قبل پتہ لگایا جاتا ہے کہ مریض کو اس سے الرجی تو نہیں۔ یہ معائنہ کئے بغیر اسے پہلا انجکشن دیدیا گیا۔ دوسرے دن دوسرا انجکشن دیا گیا جس پر وہ بے ہوش ہوا،اس کا جسم سرخ نشانات سے بھر گیا اورجلد جھڑنے لگی ۔ آخر میں وہ بینائی سے محروم ہوگیا تھا۔ سماء

saudia