سونے کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک: امریکا، یورپ اور ایشیاءمیں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ڈالر کی شرح تبادلہ میں کمی اور امریکی فیڈرل ریزرو کی پالیسی رپورٹ کے انتظار میں تاجروں کی محتاط تجارتی سرگرمیاں ہیں۔

نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1280.63 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 6.40 ڈالر (0.5 فیصد) اضافے کے ساتھ 1281.70 ڈالر فی اونس طے پائے۔

لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد بڑھ کر 1283.03 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.6 فیصد اضافے کے ساتھ 1282.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔

ایشیاءمیں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.3 فیصد بڑھ کر 1280.46 ڈالر فی اونس رہے۔ امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.4 فیصد اضافے کے بعد 1280.10 ڈالر فی اونس طے پائے۔ سماء

ایشیا

PRICE

Gold Price

International Price

Jewelers

Jwelers

Tabool ads will show in this div