قوم سیاسی و عسکری قیادت کی طرف دیکھ رہی ہے، کور کمانڈرز کانفرنس

اسٹاف رپورٹ

راولپنڈی : کور کمانڈرز کانفرنس میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے سیاسی اتفاق رائے اور دلیرانہ فیصلوں کو سراہا گیا، آرمی چیف کہتے ہیں دہشت گردی کے خاتمے کیلئے قومی ایکشن پلان پر مزید وقت ضائع کئے بغیر عمل کرنا ہوگا۔

آرمی چیف کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، جس میں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ اور انسداد دہشت گردی ایکشن پلان پر فوری عملدرآمد پر بھی زور دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف نے کور کمانڈرز سے خطاب کرتے ہوئے کہا سانحہ پشاور کے بعد پوری قوم دہشتگردی کیخلاف دلیرانہ فیصلوں کیلئے سیاسی اور عسکری قیادت کی طرف دیکھ رہی تھی، کل جماعتی کانفرنس میں قومی سیاسی قیادت کا عزم قابل تعریف ہے۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف کامیابی قومی لائحہ عمل پر متحد ہوکر مزید وقت ضائع کئے بغیر عمل کرنے میں ہے، کور کمانڈرز کانفرنس میں اس امید کا اظہار کیا گیا کہ دہشتگردی کیخلاف سیاسی اتفاق رائے کو معمولی اختلافات کی نذر نہیں ہونے دیا جائے گا۔

کور کمانڈر کانفرنس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سلامتی کی صورتحال پر غور کیا گیا، شرکاء نے سانحہ پشاور میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس اور غمزدہ خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ سماء

Abbottabad

Gullu Butt

Tabool ads will show in this div