اسکولوں کے اوقات تبدیل کردئیے گئے

لاہور: پنجاب کےاسکولوں میں اسموگ کی وجہ سےتبدیل کی گئی ٹائمنگ بحال کردی گئی۔ اسکول آٹھ بجےلگ رہےہیں۔
دھند کی شدت کی وجہ سے پنجاب کےاسکولوں کےاوقات تبدیل کیےگئے تھے۔ اسکول لگنے کا وقت نو بجے اور چھٹی کا ڈھائی بجے کیا گیا تھالیکن موسم کی بہتری کی وجہ سے پرانی ٹائمنگ بحال کر دی گئی ہے۔
گزشتہ روز سےاسکول صبح آٹھ بجےلگ رہے ہیں جبکہ چھٹی کا وقت دو بجے ہے۔
محکمہ اسکولزایجوکیشن نےنئےاوقات کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔ سماء