فیض آباددھرنا،مظاہرین کاپولیس پرپتھراؤ،صورتحال کشیدہ

اسلام آباد: فیض آباد میں مذہبی جماعت کےدھرنے میں صورتحال اس وقت کشیدہ ہوگئی جب مظاہرین کی جانب سے پولیس پرپتھراؤ کیاگیا۔
سماءکےمطابق مظاہرین نے دھرنے کےمقام پرتعینات پولیس اہلکاروں پر شدید پتھراؤ کیا۔مظاہرین کےپتھراؤسےایس پی عامرنیازی زخمی ہوگئے۔
مظاہرین نے تین پولیس اہلکاروں کوپکڑکرتشددکانشانہ بھی بنایا۔ کشیدہ صورتحال کے باعث مزید پولیس نفری طلب کرلی گئی۔ پولیس نے علاقے کاگھیراؤ کرلیا تاکہ صورتحال کو مزید بگڑنےسے روکاجاسکے۔ سماء