دہشت گردوں کے مقدمات کی فوری سماعت، 3 خصوصی عدالتیں قائم

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : تحفظ  پاکستان ایکٹ کے تحت دہشت گردی کے مقدمات کی فوری سماعت کیلئے 3 خصوصی عدالتیں قائم کردی گئیں، وزارت قانون نے وزیراعظم سے نئی عدالتوں کیلئے گاڑیاں خریدنے کی اجازت بھی مانگ لی۔

وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں خصوصی عدالتیں قائم کردی گئی ہیں، ان عدالتوں کیلئے جج بھی تعینات کردیئے گئے، مقرب خان لاہور، ظفر علی خان کوئٹہ اور انور علی خان کو پشاور کی خصوصی عدالت کا جج بنایا گیا ہے، اگلے مرحلے میں اسلام آباد اور سندھ میں خصوصی عدالتیں قیام کی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون نے وزیراعظم کے نام خط میں درخواست کی ہے کہ خصوصی عدالتوں کیلئے گاڑیاں درکار ہیں، اس لئے نئی گاڑیاں خریدنے کی اجازت اور قوانین میں نرمی کی جائے۔ سماء

Blasphemy

pakistan vs New Zealand

death anniversary

boys

signed

Tabool ads will show in this div