افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں وفاق رکاوٹ ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
ویب ایڈیٹر
پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کہتے ہیں اب بہت ہوگیا، دہشت گردی کیخلاف جنگ لڑنی ہوگی، افغانیوں کی واپسی میں وفاق رکاوٹ ہے۔
پشاور میں امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ غلامی سے نہ نکلے تو تباہی کی طرف جائیں گے، اب بہت ہوگیا دہشتگردی کيخلاف جنگ لڑنی ہوگی۔
ان کا کہنا ہے کہ افغانیوں کی واپسی میں وفاقی حکومت رکاوٹ ہے، افغانیوں مہاجرین کی وطن واپسی کا روٹ میپ دیا جائے۔ سماء