Technology

گوگل میپ میں نئی تبدیلیاں آگئیں

سنگاپور : گوگل انتظامیہ نے گوگل میپ میں کلر کوڈز کے ساتھ ساتھ آئیکونز کو بھی متعارف کرا دیا۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق گوگل میپ جہاں لوگوں کو مختلف مقامات اور جگہوں تک رسائی کا بہترین ذریعہ ہے، وہیں اس عالمی شہرت یافتہ سرچ انجن گوگل نے اس سہولت کے حوالے سے مزید آسانیاں پیدا کردی ہیں۔

گوگل میپ نے مختلف مقامات کیلئے کلر کوڈز کے ساتھ آئیکونز بھی متعارف کروادیئے ہیں جس کی مدد سے صارفین مخصوص رنگ اور آئیکون کے ذریعے وقت ضائع کئے بغیر با آسانی کسی جگہ کو تلاش کر سکیں گے۔

گوگل میپ کے اس نئے فیچر میں فوڈ اینڈ ڈرنک، شاپنگ ، ہیلتھ ،ٹرانسپورٹ، سول سروسز ، تفریح گاہوں اور عبادت گاہوں سے متعلق کیٹگریز شامل ہیں جس کیلئے گوگل نے مختلف رنگ اور جگہ کی مناسبت سے آئیکون مخصوص کئے ہیں۔ سماء

MOBILE PHONE

colors

Google map

places

Tabool ads will show in this div