ویڈیو گیم پلانٹ آف دی ایپس لاسٹ فرنٹیئرآج ریلیز ہوگا

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/6-Minutes-of-Planet-of-The-Apes_-Last-Frontier-Gameplay-360p.mp4"][/video]

فلوریڈا / سیئول : ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ویڈیو گیم پلانٹ آف دی ایپس لاسٹ فرنٹیئر کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، جب کہ ویڈیو گیم آج ریلیز ہو کر اپنے شائقین کو بھرپور تفریح کا سامان مہیا کرے گا۔

ویڈیو گیمز کھیلنے والے دیوانے اب تیار ہوجائیں، بڑے انتظار کے بعد نیا ویڈیو گیم پلانٹ آف دی ایپس لاسٹ فرنٹیئرکا سنسنی خیزفائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

فلم میں دکھایا گیا ہےکہ خطرناک بن مانس انسانوں سے جنگ کیلئے تیار ہیں۔

اینڈی سرکس کے پروڈیوس کردہ اس ویڈیو گیم کی کہانی ایکشن سے بھرپور فلم ڈان آف دی پلانٹ آف دی ایپس پر مبنی ہے جس میں بن مانس زمین پر قبضے کی جنگ کیلئے انسانوں سے لڑتے نظر آئیں گے۔

ایمیجینیٹی اسٹوڈیو میں بننے والا یہ ویڈیو گیم آج 21نومبر کو ایکس باکس ون،پلے اسٹیشن 4 اور مائیکروسافٹ ونڈوز پر ریلیز کا جارہا ہے۔ سماء

 

Video Games

Planet of the apes

Tabool ads will show in this div