کیپٹن صفدراسلام آباد کیلئےنکلےتھے،پہنچیں نہیں،مریم نوازکی تشویش

اسلام آباد : اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پشی کے موقع پر کیپٹن صفدر وقت پر نہ پہنچ سکے، اس پر صحافیوں کی جانب سے مریم نواز شریف سے سوال کیا گیا کہ کیپٹن صفدر کہاں ہیں ؟ جس پر مریم نواز شریف نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس موبائل نہیں، وہ کل شام اسلام آباد جانے کیلئے نکلے تھے، پتا نہیں اب تک کیوں نہیں پہنچیں، کوئی فون کرکے معلوم کرے، جس کے بعد مریم نواز کیس کی شنوائی کیلئے عدالتی احاطے کے اندر چلی گئیں۔

کچھ دیر بعد کیپٹن صفدر بھی آدھے گھنٹے کی تاخیر سے عدالت پہنچیں، جس پر صحافیوں نے انہیں گھیر لیا اور ان کی عدالت تاخیر سے آمد کی وجہ دریافت کی۔ ایک صحافی نے سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ اج تک عدالت میں پیشی کے موقع پر دیر سے نہیں آئے تو آج تاخیر سے آنے کی کیا وجہ تھی ؟، نواز شریف آپ کا انتظار کر رہے ہیں، جس پر کیپٹن صفدر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ وفادار لوگوں کا ہمیشہ انتظار کیا جاتا ہے۔

کیپٹن صفدر نے تاخیر سے آنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ نواز شریف آج مائنس نہیں پلس ہوگئے ہیں، اس وجہ سے دیر ہوگئی۔ سماء

PTI

SIT IN

MARYAM NAWAZ

panama case

CAPT SAFDAR

reference case

hasan and hussain nawaz

Tabool ads will show in this div