ہمارے خلاف عدلیہ کا دہرا معیار سامنے آرہا ہے

اسلام آباد : برطرف وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عدلیہ کا دُہر امعیار سامنے آرہا ہے، ان کے فیصلے نہ جانے کب آنے ہیں؟ ہمارے فیصلے تو بہت جلدی آجاتے ہیں، رولز آف گیم ایک جیسے ہونے چاہئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے مختصر گفت گو میں برطرف وزیراعظم نواز شریف نے دل کی باتیں کہتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کا دُہر امعیار سامنے آرہا ہے، ان کے فیصلے نہ جانے کب آنے ہیں؟ ہمارے فیصلے تو بہت جلدی آجاتے ہیں، رولز آف گیم ایک جیسے ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی سرکاری اخراجات پر دھرنوں کی قیادت کرتا تھا، ان کی 2014 سے یہ روش رہی ہے، الیکشن پر پہلے انہوں نے اختلاف کیا اور پھر احتجاج کیا، یہ مکمل طور پر جھوٹے ثابت ہوئے، حالیہ فیصلوں کی وجہ سے معیشت پر اثر پڑھا، پاناما کے بجائے اقامہ پر فیصلہ دیا گیا، سسیلین مافیا اور گاڈ فادر جیسے الفاظ لکھنا عدلیہ کو زیب نہیں دیتا۔

شکوے کے لہجے میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے پیمانہ کچھ اور ان کیلئے کچھ اور ہے، انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں، عدلیہ کا دہرا معیار سامنے آرہا ہے۔

ایک موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ دیکھیں ہم کیسے کیسے دور سےگزررہے ہیں، دھرنوں کا سلسلہ 2014سے جاری ہے، میں خاص طور پر پی ٹی آئی کی بات کررہا ہوں، حکومت کو چین کے ساتھ کام نہیں کرنے دیا گیا، تاہم دھرنوں کے باوجود ملک نے ترقی کی۔ سماء

PTI

SIT IN

MARYAM NAWAZ

panama case

reference case

hasan and hussain nawaz

Tabool ads will show in this div