شریف خاندان کا داماد پیپلز پارٹی میں شامل

شریف خاندان کا داماد پیپلز پارٹی میں شامل ہوگیا، نوازشریف کے بڑے بھائی عباس شریف کے داماد نے میر عاصم خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

سما سے گفتگو میں میر عاصم خان نے بتایا کہ ان کی اہلیہ یعنی نوازشریف کی بھتیجی بھی اس فیصلے میں شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ان کی ن لیگی گھرانے میں شادی ضرور ہوئی لیکن وہ سیاست کے لیے پیپلز پارٹی کو بہتر سمجھتے ہیں۔

واضح رہے کہ میر عاصم خان نوازشریف کے بھائی عباس شریف کے داماد ہیں۔ سماء

PML N

shariff family

mir asim

Tabool ads will show in this div