ترجمان دفتر خارجہ کی پاکستانی فوج سعودی عرب بھیجنے کی تردید

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : دفتر خارجہ نے فوج سعودی عرب بھیجنے کی تردید کردی، ایف سی اہلکاروں کے قتل پر افغانستان سے بات کرنے کا عندیہ دے دیا۔


اسلام آباد میں میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم نے بتایا کہ پاکستان کو مغربی اور مشرقی سرحدوں پر خطرات کا سامنا ہے، فوج سعودی عرب بھیجنے کے متحمل نہیں ہوسکتے، نہ ہی اس حوالے سے سعودی ولی عہد سے کوئی بات ہوئی ہے۔


ایف سی اہلکاروں کے قتل سے متعلق ترجمان کا کہنا تھا کہ پتہ لگارہے ہیں کہ اہلکاروں کو کس جگہ قتل کیا گیا، واقعے کی افغانستان میں تصدیق ہوئی تو سفارتی رابطہ کریں گے۔ سماء

کی

registered

war

دفتر

hope

خارجہ

positions

Tabool ads will show in this div