شادی کس سے کروں گی؟دیپکا نے بتادیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ نے اداکار شاہد کپور کو قتل کرنے کی خواہش کا اظہارکردیا۔ یہی نہیں اداکارہ نے شادی کے لیے رنویر سنگھ کو لال جھنڈی دکھا کراپنی نئی فلم ’’پدماوتی‘‘ کے ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کا نام لے لیا۔

اداکارہ دیپکا پڈو کون نئی فلم کی تشہیر کے لیے بھارت کے مشہور رئیلٹی شو ’’بگ باس‘‘ میں پہنچیں جہاں میزبان سلمان خان نے ان سے دلچسپ گفتگو کی۔

بگ باس میں شریک ہونے والی دیپکا سے سلمان نے پوچھا کہ اگر آپ کوفلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اور اداکار رنویر سنگھ ، شاہد کپور میں سے کسی ایک سے شادی کرنے، کسی کو قتل کرنے اور گھومنے پھرنے جانے کا موقع ملے توآپ کا جواب کیا ہو گا۔

دیپکا کے جواب نےسب کو حیران کردیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ شادی سنجے لیلا بھنسالی سے کرنا چاہیں گی، گھومنے پھرنے کے لیے دیپکا نے رنویرکا نام لیا جبکہ قتل کا قرعہ فال بیچارے شاہد کپور کے نام نکلا۔ دیپکا کے مطابق شاہد کپورخوشگوارازدواجی زندگی گزاررہے ہیں اس لیے شادی یا گھومنے پھرنے کے بجائے موقع ملنے پروہ شاہد کو قتل کرناچاہیں گی ۔

برجستہ جواب نے بگ باس کے میزبان سلمان خان سمیت سبھی کو حیرت سے دو چارکیا کیونکہ سبھی کوتوقع تھی کہ دیپکا شادی کے لیے رنویر کا نام لیں گی اور وجہ ان دونوں کی دوستی ہے۔ سلمان خان نے کہا کہ سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ یہ شادی چلے گی نہیں جس پر اداکارہ نے کہا کہ ایسا نہیں ہوگا۔

دیپکا تو فلم ’’پدماوتی‘‘ کی تشہیر کیلئے پیش ہیش ہیں مگر انتہا پسندوں کی جانب سے دھمکیوں کے بعد فلم کی ریلیز فی الحال ملتوی کر دی گئی ہے۔ انتہا پسندوں کا ماننا ہے کہفلم میں تاریخی حقائق مسخ کیے گئے اور دیپکا نے رانی پدماوتی بن کر توہین کی ہے۔ بھارتیہ جنتہ پارٹی کے ایک رکن نے تو دیپکا اور سنجے لیلا بھنسالی کے سر کی قیمت بھی مقرر کر رکھی ہے جو 10 کروڑ بھارتی روپے ہیں جبکہ رنویر سنگھ کو بھی ٹانگیں توڑنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

Deepika padukone

Shahid Kapoor

sanjay leela bhansali

padmavati

Ranvir Singh

Big Boss 11

Tabool ads will show in this div