پی پی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس پیر کو طلب

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : پاکستان پیپپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو طلب کر لیا گیا، اجلاس میں فوجی عدالتوں اور ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر پانچ میں ہونے والے اجلاس کی صدارت اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کریں گے، ذرائع کے مطابق اجلاس میں فوجی عدالتوں کے قیام اور پارلیمانی رہنماؤں کے اجلاس میں ہونیوالے فیصلوں پر بات چیت کی جائے گی۔

اجلاس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر پارٹی کا آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا، پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این ایز اور سینیٹر شرکت کریں گے۔ سماء

دسترخوان

anniversary

طلب

اجلاس

Tabool ads will show in this div