بے قابو ٹرک گھر میں جا گھسا، بچی جاں بحق
کراچی : کراچی کے علاقے کورنگی میں تیز رفتار بے قابو ٹرک گھر میں جا گھسا، حادثے میں کم سن بچی جاں بحق، جب کہ سات افراد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی دارالعلوم کے قریب بنگالی پاڑے میں ٹرک گھر میں جا گھسا۔ حادثے میں کم سن بچی جاں بحق ہوگئی، جب کہ سات افراد زخمی ہوئے۔ متاثرہ تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
بچی کی لاش اور زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ سماء
CRASH
HOUSE
korangi
girl died
تبولا
Tabool ads will show in this div