کراچی میں بھی دھرنا،صدر اوراطراف کے علاقوں میں ٹریفک جام

کراچی : شہر قائد میں بھی دھرنے والوں کی ہٹ دھرمی جاری ہے، جس کے بعد صدر، نمائش اور اطراف کے علاقوں میں آج بھی شدید ٹریفک جام ہے، ٹریفک پولیس کے مطابق گاڑیوں کو متبادل راستوں کی جانب موڑا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نمائش چورنگی پر مذہبی جماعت لبیک یارسول کا احتجاجی دھرنا تیسرے روز بھی جاری ہے ، دھرنا دینے والے مظاہرین نے ایک بار پھر سڑکوں کا رخ کرلیا، جس کے بعد نمائش اور اطراف کے علاقوں میں ٹریفک کا نطام درہم برہم ، جب کہ متبادل روٹس پر بھی دباؤ بڑھ گیا ہے۔

دھرنے کے شرکاء رات بھر نمائش چورنگی پر موجود رہے، صبح ہونے پر شرکاء سڑک سے اٹھ کر کناروں پر احتجاج کرتے رہے تاہم شام میں مظاہرین ایک بار پھر سڑک پر آگئے اور نمائش سے صدر آنے والے روڈکو بند کردیا۔ دھرنے کے باعث اطراف کے علاقے میں ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی۔

ٹریفک پولیس کے مطابق گرومندر سے صدر آنے والے ٹریفک کو پیپلز سیکریٹریٹ سے کوریڈور تھری کی طرف اور شارع قائدین سے آنے والی ٹریفک کو کشمیر روڈ اور کوریڈور تھری سے گزارا جارہا ہے۔ سماء

SIT IN

ZAID HAMID

islamabad protest

karachi protest

Numaish Chowrangi

Religious party

Faizabad

I-8 Bridge

Tabool ads will show in this div