کراچی میں فلور ملز کا بوائلر پھٹنے سے آتشزدگی

Nov 20, 2017

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/flor-mil-Fire-Khi-UPD-21-11.mp4"][/video]

کراچی: ناظم آباد نمبر 4 میں فلور ملز کا بوائلر پھٹنے سے آگ لگ گئی تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 4 میں فلور ملز کا بوائلر پھٹنے سے آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کی 6 گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

فائر آفیسر عارف منصوری کا کہنا ہے کہ آگ پر 80 فیصد قابو پالیا گیا اور کولنگ کاعمل جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آگ فلور ملز کی پہلی منزل پر لگی۔ سماء

nazimabad

fire fighters

Mills

boiler blast

Tabool ads will show in this div