سانحہ تربت میں زندہ بچ جانے والا نوجوان گھر پہنچ گیا

سیالکوٹ: سانحہ تربت میں سیالکوٹ کے چھ  نوجوان قتل کیے گئے لیکن ایک نوجوان خوش قسمتی سے نکلا جس کا کئی روز تک کوئی پتہ ہی نہیں تھا۔


تفصیلات کے مطابق زندہ بچ والا نوجوان جب اپنے گھر پہنچا تو خوشی سے ہر آنکھ اشکبار ہوگئی جبکہ چھ مقتولین کے لواحقین بھی پھوٹ پھوٹ کر روتے رہے۔

تربت میں20افراد کا قتل،چیف جسٹس پاکستان نے نوٹس لے لیا

سانحہ تربت میں کچھ دن قبل 20 افراد کو قتل کردیا گیا تھا لیکن سمبڑیال کا حیدر معجزانہ طور دہشت گردوں کی فائرنگ سے بچ نکلا۔ بیرون ملک جانے کی خواہش حیدر کو موت کے اتنے قریب لے گئی کہ آئندہ کے لئے توبہ کرلی۔

واضح رہے کہ سمبڑیال کے گاوں جھٹیکے سے تین دوست غیر قانونی طور پر یورپ جانے کےلئے روانہ ہوئے جس میں ماجد اور ابوبکر مارے گئے جبکہ حیدر جان بچا کر واپس گھر پہنچ گیا۔ سماء

KILLING

TURBAT

PUNJABI

Sambrial

Tabool ads will show in this div