حیدرآباد میں پارٹی قیادت سے دلبرداشتہ 2 جیالوں کی خود سوزی کی کوشش
اسٹاف رپورٹ
حیدرآباد : حیدرآباد میں پارٹی قیادت سے دلبرداشتہ پیپلز پارٹی کے 2 جیالوں کی خودسوزی کی کوشش ساتھی کارکنوں نے ناکام بنادی۔
حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کے حلقہ پی ایس 49 کے صدر اور جنرل سیکریٹری کے رویوں سے دلبرداشتہ کارکنوں نے ڈسٹرکٹ کونسل کے سامنے احتجاج کیا اور خود سوزی کی کوشش کی جسے وہاں موجود دیگر کارکنوں نے ناکام بنا دیا۔
دونوں جیالوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دے کر ڈسچارج کردیا گیا، پیپلز پارٹی کے کارکنان پی ایس 49 صدر اور جنرل سیکریٹری کیخلاف نوکریوں کی بندر بانٹ سمیت مسائل حل نہ ہونے پر گزشتہ کئی روز سے سراپا احتجاج ہیں۔
گزشتہ جمعے بھی ایک کارکن نے خودسوزی کی کوشش کی تھی اور معمولی زخمی ہوگیا تھا۔ سماء
دسترخوان
rocket
تبولا
Tabool ads will show in this div