اسلام آباد دھرنے میں دہشتگردی کی کوشش ناکام

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/Dharna-Overall-1800-Isb-Pkg-20-11.mp4"][/video]

اسلام آباد: دھرنا قائدین اورحکومت کےدرمیان ڈیڈلاک برقرار ہے، مظاہرین نے وزیرقانون کےاستعفی تک ڈٹے رہنےکااعلان کردیا۔

دھرنے میں دہشتگردی کی کوشش ناکام بنادی گئی، مشتبہ شخص گرفتارکرکے دھماکہ خیز مواد بر آمد کرلیا گیا۔ انتظامیہ نے دھرنے کیلئے افرادی قوت کی سپلائی لائن توڑنے کا فیصلہ کرلیا، گرفتاریاں دو سو سے تجاوز کرگئیں ۔ دھرنے کے باعث شہریوں کی مشکلات بدستور جاری ہیں۔

پندرہ دن سے جڑواں شہر دھرنے والوں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہے ہشت گرد بھی فائدہ اٹھانے کیلئے سرگرم ہیں ، دھرنے کے قریب سے سیف رحمان نامی مشکوک شخص دھر لیاگیا۔ قبضے سے 492 ڈیٹونیٹرز،196ایکسپلوزواسٹکس،300میٹرسیفٹی فیوز برآمد ۔تھانے منتقل کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

اعلٰی افسران نے ہدایت کر دی مظاہرین میں مزید ایک بندے کا بھی اضافہ نہ ہونے پائے، نڈے اور بستر لے کر آنے والے مزید سات افراد گرفتار کرلیے گئے زیر حراست افراد کی تعداد 200 سے زائد ہوگئی ، گذشتہ روز کی جھڑپوں کے بعد مظاہرین اور فورسز میں شدید کشیدگی بھی ہے برقرار ہے۔

دھرنے کے باعث اہم شاہراہوں کی بندش سے جڑواں شہروں میں ٹریفک کا نظام مفلوج ہے، معمولات زندگی بھی بری طرح متاثر ہے، دو ہفتے سے شدید اذیت میں مبتلا لاکھوں شہری مظاہرین اور حکومت دونوں کو عوام پر رحم کرنے کی دہائیاں دے رہے ہیں۔ سماء

talks

RESIGNATION

law minister

Faizabad

Khatm-e-Nabuwwat

Law Minister Zahid Hamid

Tehreek-e-Labaik Ya Rasool Allah (TLY)

Faizabad sit in

Tabool ads will show in this div