بی جے پی نے دیپکا کے سرکی قیمت 10 کروڑکردی

بھارتي فلم پدماوتي کي مشکلات کم نہ ہو سکيں۔ انتہاپسند بي جے پي رہنما نےفلم کے ہدايتکار سنجے ليلا بھنسالي اوردپيکا پڈوکون کے سر کي قيمت دس کروڑ لگا دي۔

انتہا پسند ہندوايک بارپھر اپنے پرانے حربوں پراترآئے۔ بھارتي فلم پدما وتي کي ريليز ميں حائل مشکلات کم ہونے کي بجائے بڑھتي ہي چلي جا رہي ہيں۔ہريانہ سے انتہا پسند حکمراں جماعت بي جے پي کے چيف ميڈيا کو آرڈينيٹر سورج پال آمو نے فلم کے ہدايتکار سنجے ليلا بھنسالي اوردپيکا پڈوکون کے سر کي قيمت دس کروڑ لگا دي۔۔۔

يہي نہيں انتہا پسند رہنما نے فلم ميں علاوالدين خلجي کا کردار ادا کرنے والےاداکار رنوير سنگھ کو بھي ٹانگيں توڑنے کي دھمکي دے ڈالي۔

اس سے پيشتر ميرٹھ سے اکھيل بھارتيہ شتريا يوا مہا سبھا کے صدر ٹھاکر ابھيشک سوم نے سنجے ليلا بھنسالي اوردپيکا پڈوکون کے سرکاٹ کر لانيوالےکيلئے5 کروڑروپےانعام کا اعلان کيا تھا۔

انتہا پسندوں کی دھمکیوں کے پیش نظر فلم پدما وتي کي ريليز بھي ملتوي کر دي گئي ہے جو يکم دسمبر کو ريليز کي جاني تھي۔

ممبئي پوليس نےدھمکيوں کے تنظر ميں سنجے ليلا بھنسالي اوردپيکا پڈوکون کي سکيورٹي ميں بھی اضافہ کر ديا ہے۔ سماء

sanjay leela bhansali

BJP leader

padmavati

Tabool ads will show in this div