اسلام آباد دھرنا: پولیس سے جھڑپ میں7مظاہرین زخمی،10گرفتار

اسلام آباد: مذاکرات کے کئی دور تمام ہوئے مگر سرکار اور مذہبی جماعت کے درمیان بات نہ بن سکی، پولیس سے جھڑپ ميں سات مظاہرين زخمي ہوگئے، دس کو حراست ميں لے ليا گيا ۔

جڑواں شہروں میں اہم شاہراہوں کی بندش انتظامیہ کیلئے کڑی آزمائش بن گئی، فریقین کے درمیان کئی مذاکراتی نشستیں لگیں جو بے نتیجہ ختم ہوئیں جس کے بعد معاملہ مزید الجھنے لگا۔

ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کیلئے قانون کے رکھوالے چوکس ہیں اور علاقے میں کشیدگی برقرار ہیں، مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا جوابی وار میں سات مظاہرین زخمی ہوگئے جبکہ دس کو گرفتار کرلیا گیا۔ حالات کی نزاکت کے پیش نظر پولیس کی بکتر بند گاڑیاں بھی پہنچا دی گئیں فیض آباد بس اڈے کو مکمل طور پر سیل کردیا گیا۔

دھرنا دینے والوں کی سوئی وزیرقانون کے استعفے پر ہی اٹکی ہوئی ہے کہتے ہیں ان کی رخصتی تک بات آگے نہیں بڑھ سکتی جبکہ حکومت زاہد حامد کے استعفے کے علاوہ دیگر تمام مطالبات ماننے پر آمادہ ہے۔

اس حال میں اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے پل پل کی بدلتی صورتحال نے جڑواں شہروں کےلاکھوں لوگوں کو پریشانی میں ڈال رکھا ہے۔ سماء

 

talks

RESIGNATION

law minister

Faizabad Interchange

Khatm-e-Nabuwwat

Law Minister Zahid Hamid

Tehreek-e-Labaik Ya Rasool Allah (TLY)

Tabool ads will show in this div