عمران خان اور مریم نوازٹوئٹر پرآمنے سامنے

Nov 19, 2017

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان ن لیگ پراکثرٹوئٹرکے ذریعے گولہ باری کرتے رہتے ہیں، آج عمران خان نے ایک ٹویٹ کی تو مریم نواز نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے جوابی حملہ کرڈالا۔ بولیں آج یہ ٹویٹ کرنے کا حکم ملا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرعمران خان وزيرخزانہ اسحاق ڈار کو نہ ہٹانے پروزیراعظم شاہد خاقان عباسي پر برس پڑے۔ انہوں نے اسحاق ڈار کو شريف خاندان کا فرنٹ مين قرار دے ديا۔ کہا نواز شریف کا کٹھ پتلی وزیراعظم ایک مفرور کو ہٹا نہیں پا رہا۔ اسحاق ڈار کے اعتراف سے شریف خاندان پر سکتہ طاری ہو جائےگا

عمران خان کے ٹوئٹ پر مريم نواز کا جوابي ٹويٹ بھي آگيا۔ مریم نےجوابی گولہ باری میں کہا کہ کٹھ پتلی کا لفظ آپ کےساتھ زیادہ جوڑا جاتا ہے۔ کیا آج آپ کو ٹویٹ کرنے کا حکم ملا ہے۔ سماء

IMRAN KHAN

MARYAM NAWAZ