تربت میں 5 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

Nov 19, 2017

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/Turbat-1100-Bodies-Lhr-19-11.mp4"][/video]

کوئٹہ:بلوچستان کے علاقے تربت میں پانچ افراد کے قتل کا مقدمہ لیویز تھانہ میں درج کر لیا گیا۔

لیویز کے مطابق مقدمہ لیویز تھانہ تربت میں نائب تحصیل دار کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل، اقدام قتل ، انسداد دہشت گردی اغواء سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

تربت کے علاقے تجابان سے گزشتہ روز پانچ افراد کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جنہیں دہشت گردوں نے گولیاں مار کر قتل کیا تھا۔

پانچوں افراد کا تعلق پنجاب کے ضلع گجرات کے مختلف علاقوں سے تھا جن کی میتیں کراچی سے لاہوراوروہاں سے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی ہیں۔

TURBAT

5 dead bodies

Tabool ads will show in this div