تربت میں قتل 5 افراد کی میتیں لاہورسے آبائی علاقوں کو روانہ

لاہور: تربت میں فائرنگ کر کے قتل کیے گئے پانچ نوجوانوں کی میتیں لاہورپہنچا دی گئی ہیں۔ میتوں کو تدفین کے لیے گجرات روانہ کر دیا گیا ۔

غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے کے خواہشمند پانچ نوجوانوں کی لاشیں تربت سے ملی تھیں۔۔ جاں بحق ہونے والے پانچوں نوجوان دوست تھے اور ایجنٹ کے ذریعے بلوچستان اور ایران کے راستے یورپ جانے کی کوشش کر رہے تھے ۔

میتوں کو کوئٹہ سے کراچی اور کراچی سے پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے لاہورائرپورٹ لایا گیا۔ لاہور روانہ کرنے سے قبل میتوں کو ایدھی سرد خانے میں غسل دیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق عثمان قادرکے علاوہ چارلاشوں کي شناخت دانش ،قاسم ،ثاقب ، اور بدر منیر کے نام سے ہوئي تاہم تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

صوبائی وزیررانا مشہود نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیؤشنل ائر پورٹ پر میتیں وصول کیں جہاں سے انہیں ایمبولینسز کے ذریعے گجرات میں آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا ۔

TURBAT

5 dead bodies

Tabool ads will show in this div