ملتان،تہرےقتل کے مجرم احمد علی کے ڈیتھ وارنٹ جاری

اسٹاف رپورٹ


ملتان   :   ملتان کی عدالت نے تہرے قتل کے مجرم احمد علی عرف شیش ناگ کے ڈیتھ وارنٹ جاری کر دیئے، سات جنوری کو سینٹرل جیل میں ناگ اپنے انجام کو پہنچے گا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر دو کے جج محمد سجاد نے تھانہ بوہڑ گیٹ کیس میں ملوث احمد علی عرف شیش ناگ کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے، وارنٹ سینٹرل جیل کی انتظامیہ کو موصول ہوگئے ہیں، جہاں سات جنوری کو مجرم کو تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔ شیش ناگ نے انیس سو اٹھانوے میں الطاف حسین کو شاہ رسال روڈ پر قتل کیا تھا۔ فائرنگ سے دو راہگیر ناصر اور اجمل بھی جان سے چلے گئے تھے۔ سماء

کے

جاری

crescent

restrictions

Tabool ads will show in this div