دتہ خیل،کالعدم طالبان جنگجو کے مرکز پر میزائل حملہ،7دہشت گرد ہلاک

ویب ایڈیٹر :


میران شاہ  :   شمالی وزیرستان ایجنسی کے علاقے دتہ خیل میں میزائل حملے میں سات دہشت گرد ہلاک ہوگئے، میزائل نے دہشت گردوں کے اہم مرکز اور گاڑی کو نشانہ بنایا۔

مقامی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان ایجنسی کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے لورامنڈی میں جاسوس طیارے نے میزائلوں سے کالعدم تحریک طالبان کے اہم جنگجوؤں کے مرکز کو نشانہ بنایا، جاسوس طیاروں سے کالعدم جنگجو حافظ گل بہادر کے مرکز پر تین میزائل داغے گئے، جس سے مرکز اور اس کے باہر کھڑی گاڑی تباہ ہوگئے۔

میزائل حملے میں سات دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جاسوس طیارے نے کالعدم جنگجو حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے ازبک جنگجو عثمان کے مرکز کو نشانہ بنایا۔ کالعدم جنگجو عثمان کا مرکز  سرحد پر زیرو لائن پر واقع تھا جو کہ افغان صوبے پکتیا سے قریب واقع تھا۔  

اپنے منطقی انجام کو پہنچنے والوں میں اہم ہشت گرد جنگجو بھی شامل ہیں جو اس حملے میں نشانہ بنے۔ واضح رہے کہ رواں سال 2015 میں یہ جاسوس طیارے کا پہلا میزائل حملہ ہے، اس سے قبل 26 دسمبر 2014 شمالی وزیر ستان میں حملہ کیا گیا تھا۔

قابل غور بات یہ بھی ہے کہ وفاق کے زیرِ انتظام پاک افغان سرحد پر واقع شمالی وزیرستان، خیبر ایجنسی اور اورکزئی ایجنسی سمیت سات ایجنسیوں کو دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ سمجھا جاتا ہے۔ تاہم ٹی ٹی پی سے مذاکرات میں ناکامی اور آٹھ جون کو کراچی ایئرپورٹ پر کالعدم طالبان کے حملوں کے بعد بروز اتوار پندرہ جون کو پاک فوج ، قومی قیادت اور حکومت کی مشاورت اور اتفاق رائے سے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کیلئے شمالی وزیرستان ایجنسی میں آپریشن ضرب عضب کے نام سے فیصلہ کن کارروائی کا آغاز ہوا، جس کے تحت شمالی وزیرستان ایجنسی کے مختلف علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کیا گیا، تاہم میر علی کی کامیابی صفائی کے بعد پاک فوج نے ضرب عضب کو دتہ خیل اور دیگر علاقوں تک پھیلا کر دہشت گردوں کی مکمل سرکوبی کا مشن شروع کیا، اس کے ساتھ ساتھ خیبر ایجنسی کے اہم علاقوں اور کالعدم تنظیموں کے گڑھ کے خلاف بھی آپریشن خیبر ون کا آغاز کیا گیا، دونوں آپریشن اہداف کے حصول کیلئے کامیابی سے جاری ہیں۔

دونوں آپریشن میں نہ صرف پاک فوج کے انفنٹری دستے،ایس ایس جی کمانڈوز، آرمی ایوی ایشن، گولے اور توپ خانوں کے علاوہ پاک فضائیہ بھی حصہ لے رہی ہے۔ سماء

کے

پر

kabaddi

hassan

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div