ایبٹ آباد ن لیگ جلسہ،تیاریاں مکمل،نوازشریف خطاب کرینگے

Nov 19, 2017

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/PMLN-Jalsa-10am-Abbt-19-11.mp4"][/video]

ہری پور : ن لیگ کے جانثار آج ایبٹ آباد میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرینگے۔ ایبٹ آباد میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جہاں نواز شریف اور دیگر پارٹی رہنما خطاب کرینگے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آج ایبٹ آباد کے کالج گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی، جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، جب کہ جلسے سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف خطاب کریں گے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید، آصف کرمانی اور سردار مہتاب احمد خان نے جلسہ گاہ کا دورہ کیا اور جلسے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر سینیر رہنما پرویز رشید کا میڈیا سے مختصر بات چیت میں کہنا تھا کہ مخالفین دیکھ لیں کہ جلسے کے لیے کوئی سرکاری مشنری استعمال نہیں ہو رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان مسلم لیگ ن سے خوفزدہ ہیں، 2018 کے انتخابات سے فرار چاہتے ہیں اور ان کی سیاست اور جماعت دونوں تحلیل کے عمل سے گزر رہے ہیں۔ اس موقع پر آصف کرمانی کا کہنا تھا کہ انتخابات وقت پر ہوں گے، قبل از وقت انتخابات کا کوئی جواز نہیں ہے۔ سماء

PERVAIZ RASHEED

public gathering

#AbbotabadMeinSherAya

Tabool ads will show in this div