روشنیوں کےشہرمیں دھرنےکاراج،شہری بےحال

Nov 19, 2017
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/Nomaish-traffic-jam-2400-khi-pkg-18-11.mp4"][/video]

کراچی: اسلام آباد میں تو دھرنا جاری ہےلیکن کراچی میں نمائش چورنگی پر مذہبی جماعت کا دھرنا ختم ہو گیا۔احتجاج کی وجہ سے مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام رہااورشہری گھنٹوں سڑکوں پر پھنسے رہے۔

مذہبی جماعت کےدھرنے کےباعث نمائش چورنگی بند کیا ہوئی چاروں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں نظر آنے لگیں۔

ایم اے جناح روڈ، گرومندر، تین ہٹی،لسبیلہ،گارڈن اور پیپلزچورنگی پرگاڑیاں بمپر ٹو بمپر کھڑی رہیں۔ٹریفک جام میں پھنسے شہریوں کاپارہ بھی ہائی ہوگیا۔

شہریوں نے منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کیا۔نمائش چورنگی کے چاروں طرف گاڑیاں رینگتی رہیں اورکئی گھنٹوں سے ٹریفک جام ہونے کے باعث کئی گاڑیوں کا ایندھن بھی ختم ہوگیا۔ سماء

traffic jam

Tabool ads will show in this div