رشی کپور کی پشاور میں آبائی گھر دیکھنے کی خواہش

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/RISHI-KAPOOR-TWITT-2100-Psh-Pkg-18-11.mp4"][/video]

ممبئی : بھارت کے نامور اداکار رشي کپور نے پشاور ميں اپنے آبائي گھرکو ديکھنے کي خواہش کا اظہار کيا تو پشاور بھي اپنے مہمان کو خوش آمديد کہنے کيلئے تيار ہے۔

اندرون شہر پشاور کي تنگ گلي ميں موجود خستہ حالي کا شکار يہ مکان بالي وڈ کے ليجنڈ راج کپورکي جائے پيدائش ہے، نامور اداکار کے بيٹے رشی کپور نے اپنے والد کی جنم بھومی دیکھنے کی خواہش کا اظہار ٹوئٹر پر کيا جس پر ہيں پشاور کے شہري بھي خوش

پشاور کا قدیم اور تاریخی اثاثہ ہونے کے باوجود اس مکان کي بحالی پر کوئي توجہ نہيں دي گئي، جس کا ملبہ محکمہ آثار قديمہ نےحکومت پر ڈال ديا ۔

ماضي قريب ميں ہي رشي کپورنے ابائي مکان سے کسي بھي قسم کي جذباتي وابستگي سے لاتعلقي کا اظہار کيا تھا۔ سماء

VISIT

Rishi kapoor

Tabool ads will show in this div