بلاول بھٹو پر خودکش حملے کامنصوبہ ناکام،بارودسے بھری گاڑی،2دہشت گردپکڑے گئے

ویب ڈیسک


کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پر خود کش حملے کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا، حساس اداروں نے ضلع غربی میں کارروائی کرکے  120 کلو بارود سے بھری گاڑی برآمد جبکہ 2 دہشت گردوں کو بھی گرفتار کرلیا۔


ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کراچی کے ضلع غربی میں ایک کارروائی کے دوران 120 کلو بارود سے بھری گاڑی برآمد جبکہ 2 دہشت گردوں فرید اللہ محسود اور ایوب کو گرفتار کرلیا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ بارود سے بھری گاڑی ضلع جنوبی میں بلاول بھٹو زرداری پر خود کش حملے میں استعمال کی جانی تھی۔


انٹیل جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کش حملے کا منصوبہ ساز فرید اللہ محسود ہے جس نے انکشاف کیا ہے کہ طالبان کے خلاف بیانات پر بلاول بھٹو زرداری کو نشانہ بنانے کیلئے اعلیٰ قیادت سے ٹاسک ملا تھا۔


تحقیقاتی اداروں کے مطابق فرید اللہ محسود عباس ٹاؤن دھماکے کا ماسٹر مائنڈ اور بارود سے بھری گاڑیاں بنانے کا ماہر ہے۔


بتایا جاتا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے ٹینک شکن بارودی سرنگیں اور بم بھی برآمد ہوئے ہیں، تاہم پولیس نے تاحال دہشت گردوں کی گرفتاری اور دھماکا خیز مواد کی برآمدگی سے متعلق تصدیق نہیں کی۔ سماء

پر

KESC

گئے

Blast

battle

passport

Tabool ads will show in this div