نام بھی شاہ رخ، کام بھی شاہ رخ خان جیسا
نئی دہلی : بھارتی میں دلہا شاہ رخ خان صرف نام کا ہی نہیں کام کا بھی شاہ رخ خان نکلا، دلہا دلہن کی فرمائش پر بارات ہیلی کاپٹر میں لے کر پہنچ گیا۔
بھارتی ذرائع ابلاغ سے جاری اطلاعات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں دلہا نے دلہن کی فرمائش پر بارات ہیلی کاپٹر پر سجا لی اور دلہن کو لینے پنڈال پہنچ گیا۔
جے پور سے تعلق رکھنے والا دلہا شاہ رخ خان ہیلی کاپٹر میں بیٹھ کر دلہن کو لینے ہاپور شہر پہنچا۔

باراتی ہیلی کاپٹر کیلئے پنڈال کے ساتھ ہی ہیلی لینڈنگ کیلئے مخصوص جگہ بھی مختص کی گئی تھی۔

شادی میں ہر کوئی دلہا دلہن سے زیادہ ہیلی کاپٹر کے دیدار میں ہی لگا رہا۔ سماء
BELLS
interesting news
تبولا
Tabool ads will show in this div