تربت سے مزید 5 افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ : تربت کے علاقے سے مزید پانچ افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ کمشنر مکران کے مطابق تین لاشوں کی شناخت کرلی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے تاجبان سے مزید پانچ افراد کی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ لیویز اہلکار معمول کی پیٹرولنگ کررہے تھے کہ اسی دوران انہیں 5 افراد کی لاشیں ملیں۔

کمشنر مکران کے مطابق لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے سول اسپتال تربت منتقل کردیا گیا ہے۔ پانچوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔

بشیر بنگلزئی کے مطابق قتل ہونے والوں میں سے تین افراد کی شناخت کرلی گئی ہے، جن کے نام عثمان قادر، دانش علی اور بدر منیرہیں۔ تینوں افراد کا تعلق پنجاب کے علاقے گجرات سے تھا، جب کہ دو لاشوں کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی تربت کے علاقے سے 15 افراد کی لاشیں برآمد کی گئی تھیں۔ جس کی ذمہ داری کالعدم تنظیم کی جانب سے قبول کی گئی تھی۔ سماء

TURBAT

BLA

DEAD BODIES

Tabool ads will show in this div