مشال قتل کیس،قریبی دوست کا بیان ریکارڈ کرنے کا حکم

ہری پور : مشال قتل کيس ميں اہم پیشرفت سامنے آگئی۔ مذکورہ عدالت نے مقتول کے قريبي دوست عبداللہ کا بيان ويڈيو لنک کے ذريعے ريکارڈ کرنے کا حکم دے ديا۔

تفصیلات کے مطابق مردان يونيورسٹي کے طالبعلم مشال قتل کيس ميں اہم پيشرفت سامنے آگئی۔ کیس کی سماعت کرنے والی عدالت نے وقوعہ کے روز ہجوم کے ہاتھوں زخمي ہو کر دم توڑنے والے مشال کے قريبي دوست عبداللہ کا بیان لینے کا حکم دے دیا۔

 

عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ دوست عبداللہ کا بيان بذريعہ ويڈيولنک ريکارڈ کيا جائے گا۔

کیس سے متعلق وکلاء نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کيس چند ہفتوں ميں انجام تک پہنچ سکتا ہے۔ وکيل کے مطابق کيس ميں اب تک 48 گواہان اپنے بيانات ريکارڈ کرواچکے ہيں۔ سماء

court order

Mardan University

Mashal Khan

haripur jail

Tabool ads will show in this div