کراچی سے کشمیر تک سردی کےڈیرے

Nov 17, 2017
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/MM-Weather-Overall-PKG-17-11.mp4"][/video]

کراچی: سردي ملک بھر ميں قدم جما رہي ہے۔کراچي سے کشمير تک سرد ہوائيں چلنے لگيں۔کھانے پينے سے اوڑھنے پہننے تک ہر چيز تبديل ہوگئي۔

جاڑا دھوم مچاتا آيااورٹھنڈي ہوائيں اور گرما گرم سوغاتيں لايا۔کراچي ميں سردی ہونے سےسورج بھي چھپنے لگا۔ شہر قائد والے ٹھنڈ سے خوفزدہ نہيں بلکہ بے حد خوش ہيں اسي ليے مزے کرنے سي ويو جا پہنچے۔

لاہور ميں بارش نے سر سر کرتي ہواؤں کو مزيد سرد کرديا۔سوپ اور کافي والوں کے پاس رونق بڑھ گئي اورگرم کپڑے نکل آئے۔

ٹھنڈ نے ڈيرے ڈالے تو اسلام آباد والے بھي تھرتھرکاپننےلگے۔گڑ والي چائے سے سردي کا مقابلہ ہونے لگا۔

پشاور اور کوئٹہ کو بھي سردي نے لپيٹ ميں لے رکھا ہے۔ جہاں ہر کوئي  گرم کپڑے پہن کرہي گھر سے نکلتا ہے۔ سماء

MET OFFICE

Tabool ads will show in this div