سلمان تاثیرکی یاد میں سجی تقریب پر حملہ، مقدمہ درج،مرکزی ملزم کا بھائی گرفتار

اسٹاف رپورٹ


لاہور  :  لاہور پولیس نے سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کی یاد میں سجی تقریب پر حملے کا مقدمہ درج کر لیا ہے، سول سوسائٹی کی مدعیت میں درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

سلمان تاثیر کی یاد میں سجی تقریب پر دن کے اجالے میں نامعلوم شرپسندوں نے حملہ کردیا، شمعیں جلانے والوں کو تتر بتر کرنے والے بھی اقراری مجرم قرار دیئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے حملہ آوروں کی شناخت بھی کرلی، جس کے بعد انیس افراد کو گرفتار کیا گیا، سی آئی اے کے زیر حراست افراد سے تفتیش جاری ہے۔ ایس پی انویسٹیگین کے مطابق حملے کے مرکزی ملزم کو ممتاز سندھی کے نام سے شناخت کرلیا گیا ہے، جب کہ ممتاز سندھی کے بھائی دین محمد کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تفتیش کو خفیہ رکھنے کے لیئے دیگر ملزموں کی شناخت بھی خفیہ رکھی گئی ہے۔ سول سوسائٹی کی مدعیت میں درج مقدمے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ سماء

میں

کا

پر

Azadi March

nepra

gifts

oprah

Tabool ads will show in this div