ورکنگ باؤنڈر پر بلا اشتعال بھارتی فائرنگ و گولہ باری، 4 پاکستانی شہید
ویب ایڈیٹر
لاہور : ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، چار واہ، شکر گڑھ اور ظفر وال سیکٹر میں فائرنگ و گولہ باری سے 4 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے، پنجاب رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی جارہی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی بارڈر فورسز کی جانب سے پاکستانی علاقوں میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری جاری ہے، چناب رینجرز بھرپور جوابی کارروائی کررہی ہے، ظفر وال، شکر گڑھ اور چار واہ سیکٹرز میں بھارتی فورسز نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 4 شہری شہید ہوگئے۔
نارووال کے شکر گڑھ سیکٹر پر بھی بھارتی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی، چکمال میں سرحدی دہشت گردی سے خاتون سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چناب رینجرز نے بھارتی دہشت گردی کا بھرپور جواب دیتے ہوئے 5 بھارتی فوجی ہلاک کردیئے گئے، جبکہ دشمنوں کا بھاری نقصان بھی ہوا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کے باعث چار واہ، شکر گڑھ اور ظفر وال سیکٹر سمیت سرحدی علاقوں سے مکین نقل مکانی کرگئے، جبکہ دیگر علاقوں سے بھی لوگ محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہورہے ہیں۔ سماء