مجھےہراساں کیا جارہا ہے؛حمیمہ ملک کا انکشاف

Nov 17, 2017

اداکارہ حمیمہ ملک نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں گزشتہ 4 ماہ سے ہراساں کیاجارہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حمیمہ ملک نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے گزشتہ 4 ماہ سے سائبربلنگ کے ذریعے ہراساں کیا جارہا ہےلیکن اب میں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ اس کے خلاف آوازبلند کروں گی۔ حمیمہ کا کہنا ہے کہ ایسے مسائل پر بات نہ کرنے سے ایک دن انہیں جھیلنے والی کی اواز ہی خاموش ہو جاتی ہے۔

شوبز کی دنیا میں 17 سال سے موجود حمیمہ ملک نے بتایا کہ انہیں گزشتہ 4 ماہ سے دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور اب وقت آ گیا ہے کہ ایسا کرنے والوں کے نام پبلک کردیے جائیں۔ دھمکیوں کے باعث میں سخت ذہنی تناؤکا شکارہوں لیکن اب مزید برداشت نہیں کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں جانتی ہوں کہ سوسائٹی،شوبز انڈسٹری ، میرے خاندان اورخود اپنے لیےمیری کیا ذمہ داریاں ہیں ، میں اب مزید خاموش نہیں رہوں گی۔

واضح رہے کہ معاشرے میں سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس اورموبائل پر بھیجے جانے والے قابل اعتراض پیغامات کے ذریعے خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے حتیٰ کہ اب معروف شخصیات بھی اس سے محفوظ نہیں۔ سماء

harrasement

انٹرٹینمنٹ

HUMAIMA MALICK

Tabool ads will show in this div