ایسا بھی ہوتا ہے؟ٹرین کی 20 سیکنڈز پہلے روانگی پرمعافی مانگ لی گئی

وطن عزیز میں ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر معمول کی بات ہے جلدی کی تو بات کہی کیا کیجئے مگر کہیں گنگا الٹی بھی بہتی ہے۔ جاپان میں ایک ٹرین کے جلد روانہ ہونے پر انتظامیہ نے معافی مانگ لی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹرین کی روانگی 20 سیکنڈ پہلے عمل میں آئی تھی۔

ٹوکیو سے سکوبہ تک چلنے والی سکوبہ ایکسپریس لائن کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ٹرین کی روانگی کا وقت 9 بج کر 44 منٹ اور 40 سیکنڈز تھا مگر ایک غلطی کے باعث ٹرین کو 9 بج کر 44 منٹ اور 20 سیکنڈ پر روانہ کردیا گیا۔

انتظامیہ نے کسی بھی قسم کی مشکل درپیش آنے پرمسافروں سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ عملے نے ٹائم ٹیبل ٹھیک طرح سے چیک نہیں کیا تھا اس لیے ایسا ہوا۔بیان میں یہ وضاحت بھی کی گئی ہے کہ کسی بھی مسافر کی جانب سے ٹرین کو 20 سیکنڈز پہلے روانہ کرنے پر شکایت موصول نہیں ہوئی۔

معافی کے اس اقدام پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حیرت کا اظہار کیاگیا ہے جبکہ دنیا بھر میں اپنے اپنے ملکوں میں ریلوے نظام کے ستائے افراد نے اس مثالی اقدام کو سوشل سائٹس پر شیئر کیا۔

واضح رہے کہ جاپان کا ریلوے نظام دنیا کے بہترین نظاموں میں سے ایک ہے اور یہاں مقررہ وقت کے علاوہ ٹرین کی روانگی کا تصوربھی محال ہے۔

APOLOGY

Tabool ads will show in this div