مشاہد اللہ کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری، کل حلف اٹھائیں گے

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ

اسلام آباد : صدر مملکت نے سینیٹر مشاہد اللہ کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دیدی، سینیٹ آمد پر ارکان نے مشاہد اللہ خان کا ڈیسک بجا کر استقبال کیا۔

صدر مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر مشاہد اللہ کو وفاقی کابینہ میں شامل کرنے کی منظوری دی، سینیٹر مشاہد اللہ  سینیٹ کے اجلاس میں شرکت کیلئے آئے تو ارکان نے ڈیسک بجا کر ان کا استقبال کیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ نے کہا کہ مشاہد اللہ کو وفاقی وزیر بنایا جارہا ہے، اس پر وزیر مملکت بلیغ الرحمان نے کہا کہ یہ بریکنگ نیوز سنانے کیلئے آپ کا شکریہ۔

صابر بلوچ نے کہا کہ مشاہد اللہ خان کو کوئی اچھی سی وزارت دی جائے، انہیں وزیر شعر و شاعری نہ بنایا جائے۔ سماء

وزیر

Tabool ads will show in this div