اسلام آباد : غیر اخلاقی حرکات پر پکڑی گئی 12 غیر ملکی خواتین کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ

اسٹاف رپورٹ 


اسلام آباد : اسلام آباد میں پکڑی گئیں وسط ایشیائی ممالک کی 12 خواتین کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوا دیا گیا، خواتین کا کہنا ہے کہ شادی اور روزگار کا لالچ دیکر بلایا گیا۔


وسط ایشائی ممالک کی 12 خواتین میزبان آنٹی ظریفہ سمیت پولیس کی مہمان بن گئیں، ایف آئی اے کی زیر حراست خواتین کو اسلام آباد کے سیکٹر ایف 10 سے گرفتار کیا گیا تھا، ایف آئی اے حکام نے گزشتہ شب 8 خواتین گرفتار کرنے کا دعوٰی کیا تھا لیکن آج 12 خواتین کو سینئر سول جج عامر عزیز کی عدالت میں پیش کیا گیا۔


ایف آئی اے نے گروہ کی سرغنہ آنٹی ظریفہ کے خلاف انسداد انسانی اسمگلنگ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔


ایف آئی اے نے آنٹی ظریفہ کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا، تاہم سینئر سول جج نے تمام خواتین کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کے احکامات جاری کردیئے۔


عدالت میں پیشی کے بعد فوٹیج بنانے پر خواتین نے ہنگامہ آرائی بھی کی، آنٹی ظریفہ نے تو کیمرا توڑنے کی کوشش بھی کی۔


غیر ملکی خواتین میں 8 ازبک، 2 روسی، ایک یوکرائن اور ایک ترک خاتون شامل ہے، ایف آئی اے کے مطابق خواتین غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہیں، تاہم خواتین کا مؤقف ہے کہ انہیں شادی اور ملازمتوں کا جھانسہ دیکر پاکستان لایا گیا۔ سماء

کا

پر

2015

etisalat

grave

Tabool ads will show in this div