لانڈھی میں رینجرزاوردہشتگردوں میں مقابلہ،دو اہلکارشہید،دودہشتگرد مارےگئے

ویب ایڈیٹر:

کراچی  :   کراچی کے علاقے لانڈھی میں رینجرز اہل کاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو رینجر اہل کار شہید، جب کہ دو دہشت گرد مارے گئے، مقابلے کے بعد اہل کاروں نے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار ہونے والوں میں تین خواتین بھی شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق لانڈھی کے علاقے خرم آباد میں کالعدم تنظیموں کے کارندوں کی موجودگی پر رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، جہاں اہلکاروں کو آتا دیکھ کر دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ کردی، دہشت گردوں اور اہل کاروں کے درمیان مقابلے میں دو اہل کار شہید ، جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ مقابلے میں دو دہشت گرد بھی مارے گئے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق مرنے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سوات گروپ سے ہے، مقابلے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران مشتبہ گھر سے پانچ افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ہونے والوں میں تین خواتین اور دو مرد شامل ہیں۔ اس موقع پر علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کو مکمل بند کرکے تلاشی کا عمل شروع کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران رینجرز کے دستے بڑی تعداد میں علاقے میں موجود رہے۔ تاہم گرفتار افراد کی شناخت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔ مرنے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بال بم، بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد اور خودکش جیکٹس بھی برآمد کی گئیں۔ گرفتاری افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ سماء

اور

میں

رینجرز

signed

Tabool ads will show in this div