ڈاکٹر رتھ فاؤ کے گھر کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ

Nov 16, 2017

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/Ruth-Pfao-khi-pkg-16-11.mp4"][/video]

کراچی : ڈاکٹر رتھ فاؤ کی خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں، ڈاکٹر رتھ فاؤ کی یادوں کو محفوظ بنانے کےلیے کراچی میں ان کے گھر کو میوزیم میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈائننگ ٹیبل، بک شیلف، اسناد و اعزازات اور دوسرے کمرے میں بیڈ، اسٹڈی ٹیبل، لیپ ٹاپ، پرانا ٹائپ رائٹر ان دو کمروں میں ڈاکٹر رتھ فاؤ کی یادیں محفوظ ہیں۔ جذامیوں کی مسیحا کا یہ ننھا سا گھر جرمن حکومت کے تعاون سے میوزیم بنے گا ۔

ڈاکٹررتھ فاؤ کے زیراستعمال تمام اشیاء نفاست سے رکھی ہیں، پچاس سال سے رتھ فاؤ کے مددگار پیر علی نے یہاں کی دیکھ بھال میں کوئی کمی نہیں رکھی۔ رتھ فاؤ میوزیم جنوری میں جذام کے عالمی دن پر عوام کے لیے کھولا جائے گا۔سماء

MUSEUM

Dr Ruth phau

Tabool ads will show in this div