ثابت ہوگیا عمران خان اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ ہیں، راناثنااللہ

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2016/11/Rana-Sana-Sot-1800-Ex-16-11.mp4"][/video]

لاہور: رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے لوگوں کو فون آرہے ہیں کہ پارلیمنٹ نہ جائیں تو بہتر ہے ۔

وزیر قانون پنجاب رانا ثنااللہ نے سما کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو جیل ہوئی تو اگلی بار ن لیگ کو دو تہائی اکثریت ملے گی ۔

وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال نے بے وقوفی میں سچ کہہ دیا، مصطفيٰ کمال، فاروق ستار نے حقیقت بیان کردی ہے فاروق ستار کا خط کہاں گیا، کسی کوکیوں نہیں مل رہا؟ ۔

انہوں نے کہا کہ ثابت ہوگیا عمران خان اسٹیبلشمنٹ کا مہرہ ہیں، لیگی ارکان کو نامعلوم نمبروں سے اسمبلی نہ جانے کا پیغام دیا جارہا ہے، زیادہ تر ایم این ایز جنوبی پنجاب سے ہیں۔ سماء

assembly session

RANA SANAULLAH

MUSTAFA KAMAL

PML-N lawmakers

anonymous phone calls

Tabool ads will show in this div