آئی فون چارجرلڑکی کی موت کاسبب بن گیا

Nov 16, 2017

ویتنام: موبائل فون نوجوانوں کی زندگیوں میں جزولازم بن چکا ہے۔ نشے کی حد موبائل فون استعمال کرنے ولے نوجوان اعتدال کی راہ چھوڑدیں تو انتہائی خطرناک نتائج بھی سامنےآسکتے ہیں۔

ویتنام میں نوجوان لڑکی چارجر سے کرنٹ لگنے کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ویتنام میں آئی فون کا چارجر14 سالہ لڑکی کی موت کا سبب بن گیا۔ پولیس کے مطابق 14 سالہ لی تھائی زون اپنے کمرے میں سورہی تھی ، سونے سے پہلے اس نے اپنا آئی فون چارج کرنے کے لیے قریب ہی لگا رکھا تھا

سوتے سوتے ہی چارجر کی تارلڑکی کے جسم سے لپٹ گئی اور کرنٹ لگ جانے سے اس کی موت واقع ہوگئی۔ درحقیقت تار کٹی پھٹی تھی جسے ٹیپ لگا کر جوڑا گیا تھا۔

حادثے کی صبح والدین نے باہرنہ آنے پرلڑکی کے کمرے کا رخ کیا تو وہ مردہ حالت میں پڑی تھی۔ لی تھائی زون کو والدین فورا اسپتال لے گئے جنہوں نے وجہ بتاتے ہوئے موت کی تصدیق کردی۔ سماء

Vietnam

girl electrocuted

faulty iPhone charger

teenage girl has died

Tabool ads will show in this div