اب دھرنا نہیں لیکن احتجاج ہوسکتا ہے،عمران خان

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد   :   پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ اب دھرنا نہیں لیکن احتجاج ہوسکتا ہے، دھاندلی کے ثبوت مل گئے ہیں، جوڈیشل کمیشن کے قیام میں تاخیر پر پی ٹی آئی کی کور کمیٹی میٹنگ کے بعد بات کروں گا۔
 
کپتان نے پھر احتجاج کے لیے کمر کس لی، وطن واپسی کے لیے لندن ائیرپورٹ پہنچے اور میڈیا کو بتایا کہ دھاندلی کے کچھ ثبوت مل گئے، جوڈیشل کمیشن میں تاخیر قبول نہیں، لیکن تحفظات کے باوجود دہشت گردی پر حکومت کے ساتھ ہیں۔

کپتان نے یہ بھی صاف صاف بتا دیا، کراچی کی بدامنی کا حل فوجی آپریشن میں ہرگز نہیں، کپتان کی اسلام آباد واپسی پر آج بنی گالہ میں پی ٹی آئی کورکمیٹی کا اجلاس ہوگا، جس کے بعد عمران خان نیوز کانفرنس کریں گے۔ سماء

updates

law

ranking

hamilton

Tabool ads will show in this div